ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلاع کے وزراء اور ارکان اسمبلی کے دفتروں کے سامنے جنآگرہ آندولن کی قیادت میں دھرنا : مکمل معاشی پیکیج کے اعلان کا مطالبہ

دکشن کنڑا اور اُڈپی اضلاع کے وزراء اور ارکان اسمبلی کے دفتروں کے سامنے جنآگرہ آندولن کی قیادت میں دھرنا : مکمل معاشی پیکیج کے اعلان کا مطالبہ

Thu, 24 Jun 2021 20:03:40    S.O. News Service

منگلورو/اُڈپی:24؍جون(ایس اؤ نیوز)کورونا، لاک ڈاؤن   میں فوری ضروری کاموں اور مکمل معاشی پیکیج کامطالبہ لےکر ’جنآگرہ آندولن ‘(عوامی جدوجہد) کی قیادت  میں مختلف سیاسی پارٹیوں، یکساں ذہنیت والی تنظیموں و اسوسی ایشن نے دکشن کنڑا ، اُڈپی اضلاع کے ارکان اسمبلی کے گھروں کے سامنے دھرنا دیا۔

پتہ چلا ہے کہ دکشن کنڑا ضلع میں دکشن کنڑا نگراں کار وزیر ، ارکان اسمبلی کے دفاتر کے سامنے جنآگرہ آندولن کےکارکن خالی تھیلیوں کو جلائے جانے والے پروگرام پر پولس نے روک لگائی تھی  ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق احتجاج کے لئے پولس تھانے سے اجازت نہ  ہونے کی وجہ سے پولس نے دھرنے کےلئے موقع نہیں دیا۔ اس کے بعد ڈی سی دفتر کے صحن پہنچے احتجاجیوں نے  رکن پارلیمان نلین کمار کٹیل، رکن اسمبلی ویدیاس کامت، راجیش نائک، یوٹی قادر کو میمورنڈم سونپا ۔ ارکان اسمبلی نے میمورنڈم وصول کرتےہوئے وزیر اعلیٰ کو روانہ کرنےکا تیقن دیا۔

 اس موقع پر اخباری نمائندوں سےبات کرتےہوئے جنآگرہ آندولن کے لیڈر یو ایچ عمر نے کہاکہ کورونا کی دوسری لہر کا سامنا کرنےمیں ریاستی حکومت سخت فیصلےلے۔ پڑوسی ریاستوں کیرلا، تمل ناڈو، آندھر ا پردیش میں جس طرح مکمل معاشی پیکیج کا اعلان کیاگیا ہےاسی طرح ریاستی حکومت بھی ان پر عمل کرتےہوئے غریبوں کےلئے مکمل غذائی اجناس پر مشتمل کٹ دینے کا اعلان کرے۔ ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ غریبوں کی مشکلات اور مصیبتوں میں ان کا ساتھ دے۔انہوں نے کہاکہ  لاک ڈاؤن کے دوران میں جو بھی عوام مسائل و مشکلات کا شکار ہوئےہیں ان کی طرف توجہ دے اور انہیں راحت پہنچانے کا کام کرے۔

عمر یو ایچ نے  ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ یتیم خاندانوں کو 5لاکھ روپیوں کا معاوضہ اداکرے۔ لاک ڈاؤن نافذ کرنا ہی حکومت کا کام نہیں ہے بلکہ لاک ڈاؤن سے جو متاثر ہوئےہیں ان کی خبرگیری  کرنا بھی حکومت کا ہی فرض ہے۔ کروڑ پتیوں پر کووڈ کا ٹیکس عائد کرتےہوئے غریب خاندانوں کےلئے مالی امداد پہنچائیں۔ کسانوں کو رعایت پر بیج عطا کرنے والے مطالبات پر مشتمل پلے کارڈس  کی نمائش بھی کی گئی ۔ اس موقع پر ایس ڈی پی آئی ریاستی کمیٹی کے ممبر اکرم حسن، منگلورو مہا نگر پالیکا ممبر منیب بینگرے ، انور سادات ، شریف پانڈیشور، سہیل خان ، پرشوتم چتراپور، نند گوپال ایس وغیرہ موجود تھے۔  

اُڈپی :اُڈپی کے رکن اسمبلی رگھوپتی بھٹ کے دفتر کے سامنے احتجاجیوں سے بات کرتےہوئے دلت سنگھرش سمیتی امبیڈکر کے ضلعی چیف سنچالک سندر ماسٹر نےکہاکہ کورونا کی پہلی لہر کے بعدمرکزی حکومت نے کورونا ختم ہونے کا جھوٹابیان دے کر پانچ ریاستوں میں انتخابات کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سیکڑوں سیاسی ریلیاں ہوئیں۔کورونا کی دوسری لہر اسی کا نتیجہ ہے جس کا ہم اس وقت سامنا کررہے ہیں۔

کیرلا کی حکومت 20ہزار کروڑ روپیوں کا کورونا پیکیج کا اعلان کرتی ہے تو بے شمار وسائل رکھنے والی ہماری ریاستی حکومت صرف 2000 روپیوں کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دے رہی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران میں بی جے پی لیڈران عوام کی بھوک ، پریشانی پر توجہ دینے کے بجائے اندرونی جھگڑوں میں وقت کو ضائع کرنےپر انہوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

سہبالوے کے سنچالک امرت شنئی نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ حکومت مفت میں ٹیکہ لگوانے کی بات کرتی ہے تو پرائیویٹ اسپتالوں میں ایک ایک ہزار روپیہ لیاجارہاہے اس میں بی جےپی والوں کو کتنا کمیشن مل رہاہے اس کا پتہ لگانا چاہئے۔ رکن اسمبلی رگھوپتی بھٹ ہڈیل کی زمین ترقی دینے کے نام پر 5کروڑ روپئے خرچ کرنے کے بجائے وہی رقم لاک ڈاؤن سے متاثر عوام میں تقسیم کریں ۔ کانگریس لیڈر ویرونی کرنیلیو، ویلفئیر پارٹی کے ضلع صدر عبدالعزیز ادیاورنے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس کے بعد رکن اسمبلی کے توسط سے وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کو میمورنڈم دیاگیا ۔ دھرنے میں کانگریس لیڈر پرکھیات شٹی ، کیرتی شٹی ، جناردھن بھنڈارکر، رمیش کانچن، گنیش نیرگی ، مسلم وکوٹا کے سابق صدر یسین ملپے، اے پی سی آر کے حسین کوڑی بینگرے ، جے ڈی ایس کے ضلعی صدر یوگیش شٹی ، ایس ڈی پی آئی کے ضلعی صدر الیاس ساستان ، پی ایف آئی کے نذیر امباگیلو، ایس آئی اؤ کے ارباز، جماعت اسلامی ہند کے ناظم ضلع شبیر ملپے وغیرہ موجود تھے۔


Share: